5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں تیزی برقرار،100انڈیکس 12ہزار پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقراررہی اور انڈیکس 12 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان دونوں ٹریڈنگ سیشن میں برقرار رہا۔ سرمایہ کار انرجی ، بینکنگ اور سیمنٹ اسٹاک میں سرگرم نظر آئے۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس238 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم18 کروڑشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 18 پیسے کمی کے بعد 15 روپے 83 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس254پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار716 پوائنٹس پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ تسلسل آئندہ ہفتے بھی جاری رہ سکتا ہے۔