تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شاہ رخ ،لیونارڈوڈی کیپریو کے ساتھ فلم میں کام کریں گے

جنگ نیوز -
ممبئی…شاہ رخ خان نے بالی وڈ کی بادشاہت حاصل کر نے کے بعد اب ہالی وڈ کی جانب اپنے قدم بڑھاتے ہوئے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بالی اور ہالی وڈ کے دو نامور سپر اسٹار شاہ رخ اورلیونارڈوڈی کیپریو ایک ساتھ ایک فلم میں کا م کر رہے ہیں۔اس فلم کا ٹائٹل Xtrme Cityہے جسے ہالی وڈ میں پروڈیوسرScorsese جبکہ بالی وڈ میں شاہ رخ کی پروڈکشن کمپنی Red Chillies انٹرٹینمنٹپروڈیوس کرے گی ۔اس فلم کو ہا لی وڈ کے ہدایت کارPaul Schraderڈائیریکٹ کر یں گے جس کی کہانی میں جرائم کی دنیا کو موضوع بنایا گیا ہے اور اس کی بیشتر شوٹنگ ممبئی میں ہی کی جائے گی۔گزشتہ سال برلن فلم فیسٹیول میں اس فلم کے بارے میں مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی جہاں شاہ رخ فلم مائی نیم از خان اور لیونارڈاپنی فلمShutter Island کی پروموشن کیلئے مو جود تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.