5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہباز بھٹی کا قتل مسلم مسیحی بھائیوں کو لڑانے کی امریکی سازش ہے، منور حسن
جنگ نیوز -
لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اور وفاقی حکومتوں نے عبادالرحمن کے قاتلوں اورامریکی قونصلیٹ کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرائی تو جماعت اسلامی درج کرائے گی۔ جامع منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز بھٹی کا قتل قابل مذمت اور مسلم مسیحی بھائیوں کو لڑانے کی امریکی سازش ہے۔سید منورحسن نے کہا کہ امریکی ایجنسیوں کی اعلیٰ شخصیات کو قتل کر کے ریمنڈ ڈیوس کیس سے توجہ ہٹانے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز بھٹی کے قتل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے جس نے سیکیورٹی فراہم کرنے میں غفلت کا ارتکاب کیا۔