5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ،15افراد گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقہ ڈبگری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے بعد پولیس نے 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈبگری کے علاقہ لکڑ منڈی میں ارشاد اور طارق گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی ہے۔ دونوں گروپوں نے آمنا سامنا ہونے پر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اور دونوں گروپوں کے 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اہلکاروں نے میڈیا کو واقعے کی کوریج سے روک دیا اورایک نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنا کراوراس سے کیمرہ چھین لیا۔