تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کاپانچوں روز

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے پانچویں روز بھی آوٹ ڈور میں کام بند رکھا جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ینگ ڈاکٹرزکے ایک گروپ کی جانب سے یکم مارچ سے جاری احتجاج کے پانچویں روز بھی زیادہ تر اسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند رہے جس سے مریضوں کو شیدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے انہیں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے وہ کام نہیں کرینگے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر رکھا ہے، ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کیلئے اسپتال بند کرنے کا طریقہ مناسب نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.