تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور میں بارش سے موسم خوشگواراور سرد ہو گیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں بارش سے موسم خوشگواراور سرد ہو گیا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔لاہور میں صبح سے کالے بادل چھائے ہوئے تھے،سرد اور تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش بھی شروع ہو گئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں مغربی ہواؤں کی وجہ سے ہیں اور اگلے چوبیس گھنٹے تک وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہورمیں10،کراچی16،پشاور10،ملتان10 اور فیصل آباد میں8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.