5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پولیو کیخلاف بچوں کو ویکسین پلانے کی تین روزہ قومی مہم شروع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک میں پولیو کے خلاف بچوں کو ویکسین پلانے کی تین روزہ قومی مہم کا آغاز ہوگیاہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کیخلاف مہم میں3کروڑ30 لاکھ بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ ویکسین فراہمی کیلئے24 ہزار ٹیمیں مقرر ہیں ، اس مہم میں فاٹا کو بھی شامل کیا گیا ہے ِ، موسمی حالات کے باعث آزاد کشمیر کے4 اضلاع اور چترال میں یہ مہم نہیں چلائی جارہی ، پولیو کے خلاف مہم ، پیر تک جاری رہے گی۔