5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دو ہاتھیوں کے بیچ پھنس گیا، استعفے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، وسیم احمد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایف آئی اے کے ڈی جی وسیم احمد نے کہا ہے کہ وہ دو ہاتھیوں کے درمیان پھنس چکے ہیں ، اب ان کے پاس استعفا دینے کا ہی آپشن بچا ہے ۔حج اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کے زیر عتاب ڈی جی ایف آئی اے نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی میں شرکت کے بعد میڈیا سے قدرے کھل کر گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ وہ دو ہاتھیوں کے درمیان پھنس گئے ہیں ، ایک انہیں نکالنا چاہتا ہے اور دوسرا نکلوانا نہیں چاہتا۔ وسیم احمد نے کہا کہ وہ پریشان ہیں کہ کیا کریں ، ان کے پاس یہی آپشن بچا ہے کہ استعفا دے دیں۔