29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لا کر زرعی انکم ٹیکس نافذ کیا جائے،شاہ محمودقریشی
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کا وقت آگیاہے ،زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لا کر زرعی انکم ٹیکس نافذ کیا جائے،وہ زرعی ٹیکس پر اتفا ق رائے پیدا کرنے کا بیڑہ اٹھانے کو تیار ہیں۔لاہور میں فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس اداکرتاہے تو پیسہ کمانے والے کاشتکاروں کو بھی ٹیکس دینا چاہیے تاہم چھوٹے کسانوں کو استثنا حاصل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا غلام بنے رہنے سے پاکستان کیساتھ بھی وہی ہوگا جو انڈونیشیا سے ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیرخارجہ انہوں نے پانی اور زراعت کو پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا حصہ بنایا،ایڈ کی بجائے ٹریڈ کی بات کی۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر ہمسایہ ممالک اور اندرون ملک غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں ۔