تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رجنی کانت کے وارے نیارے، ایک فلم میں تین ہیروئنیں

جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . ساؤتھ انڈین سینما کے ہیرو رجنی کانت نے بالآخر اپنے لیے تین خواتین کو پسند کر لیا ہے۔رجنی کانت نے فلم روبوٹ میں ایشوریہ کے ساتھ عشق لڑا کر کئی لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں اور اب وہ اپنی نئی فلم ’رانا‘میں لوگوں کو مزید حیران کردینا چاہتے ہیں،فلم میں وہ بوڑھے، ادھیڑ عمر اور جوان کرداروں میں نظر آئیں گے جس کے لیے انہیں تین خواتین کی بھی ضرورت تھی جس کے لیے ان کی نگاہ انتخاب ٹھہری ہے ریکھا ،ودیا بالن اور دیپیکا پاڈوکون پر ،یوں یہ تینوں اداکارائیں اب اکسٹھ سالہ رجنی کانت کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی،مداحوں کی طرف سے انہیں کتنی داد ملتی ہے اس بات کا تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.