تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فرانس:خواتین کے نقاب پہننے پراگلے ماہ سے پابندی لگانے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
پیرس . . . . . فرانسیسی حکومت نے مسلمان خواتین کے پورا چہرا ڈھانپنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیاہے جس پر اگلے ماہ سے عمل کیاجائیگا۔فرانس کے ایوانِ زیریں نے گزشتہ سال جولائی میں عوامی مقامات پر برقع پہنے پر پابندی لگانے کا بل منظور کیا تھااوراب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اپریل سے ملک بھرمیں مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی لگادی جائے۔اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنیوالی خواتین کو پولیس اسٹیشن طلب کیاجاسکے گا، چہرے سے نقاب نہ ہٹانے پر انھیں جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں دو ہزار سے زیادہ خواتین مکمل طورپر اسلامی نقاب اور برقع پہنتی ہیں۔ مگر فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا یہ عمل فرانسیسی اقدار کیخلاف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.