29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ: سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
جنگ نیوز -
کولمبو . . . . . ورلڈکپ 2011کے سلسلے میں کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں سری لنکااور دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ ماہرین موسمیات آج کے میچ سے قبل بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ آج سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔آئی لینڈرز نے 32.5 اوورز کے کھیل میں تین وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے تھے۔ تلکرتنے دلشان6، تھارنگا4اور مہیلا جے وردھنے 23رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کریز کپتان سنگاکارا73اور سمارا ویرا34رنز پر موجود ہیں۔کینگروز کی جانب سے بریٹ لی اور شان ٹیٹ کے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے، جبکہ جے وردھنے کو اسمتھ نے اپنی شاندار تھرو کی بدولت ٹھکانے لگایا۔