29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہارون لورگاٹ کی جانب سے ویسٹ انڈین ٹیم کی بس پر حملے کی مذمت
جنگ نیوز -
چنئی . . . . . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی بس پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔چنئی میں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ہارون لورگاٹ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات نہیں ہونا چاہیے، بنگلا دیشی شایقین کو صبر سے کام لینا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ معمولی نوعیت کا واقعہ تھا جس کی وجہ سے بنگلا دیش سے میچز منتقل نہیں کئے جائیں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کی بس پر جمعہ کو بنگلا دیشی شایقین نے پتھراؤ کیا تھا، دوسری جانب ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی نے اس واقعے کے بعد دیگر ٹیموں کی سیکورٹی بڑھا دی ہے، سیکورٹی حکام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ عوام کو ٹیم کی بس سے دور رکھا جائے۔