تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

معیشت میں بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، وزیر خزانہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو معیشت میں بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے جبکہ معیشت تیل کی بلند قیمتوں سے اثرانداز ہورہی ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں فائنانسنگ نظام مارجن ٹریڈ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ،ریفارم جی ایس ٹی کے بل کی منظوری قومی اسمبلی میں صلاح مشورے کے ساتھ لی جائیگی، یہ بل قوم کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری لانے کے لیے ہمیں اپنی آمدنی اور اخراجات میں توازن پیدا کرنا ہوگا، جبکہ مشکل فیصلے بھی کرنے پڑینگے، دوسری جانب عالمی اداروں سے قرض کے عیوض کیے گئے وعدے بھی پورے کرنے ہونگے۔ مالیاتی خسارے کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر آنے سے معاشی اہداف حاصل کرنا مشکل ہوجائیگا۔ انہوں بتایا کہ، رواں مالی سال برآمدات22 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گی، جبکہ ترسیلات زر کی مالیت11 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.