29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شعیب اختر کو آرام کی غرض سے کینیڈا کیخلاف نہیں کھلایا ، انتخاب عالم
جنگ نیوز -
کینڈی . . . . . پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ فاسٹ بالر شعیب اختر کو آرام کی غرض سے کینیڈا کا میچ نہیں کھلایا گیا تھا، اسپنر عبدالرحمان مکمل فٹ ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔کینڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتخاب عالم کا کہنا تھا کینیڈا کے خلاف میچ میں شرکت نہ کرنے والے فاسٹ بالر شعیب اختر کو کوئی انجری نہیں، انہیں آرام کی غرض سے کینیڈا کے خلاف نہیں کھلایا گیا تھا، اسپنر عبدالرحمان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ مکمل فٹ ہیں، اگلے میچ میں شرکت کریں گے، قومی ٹیم کے منیجر نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا جائے۔