29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسٹاک مارکیٹس میں نئی پروڈکٹس سرمایہ کاروں کے اعتماد بحال کریں گی، محمد علی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے چیئرمین محمد علی نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسٹاک مارکیٹس میں متعارف کرائی جانے والی نئی پروڈکٹس سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے میں معاون ثابت ہونگی۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لیوریج پروڈکٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایس ای سی پی محمد علی نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹس میں مارجن ٹریڈنگ ، مارجن فنائننسگ اور سیکورٹیز لینڈنگ اینڈ باروئنگ متعارف کرائی جارہی ہے جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو ادھار پر کام کرنے کے مواقع دستیاب ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ ان پروڈکٹس میں رسک منجمنٹ کو موثر بنایا گیا ہے تاکہ مارکیٹ میں مستقبل میں کسی بڑے بحران کا شکار نہ ہو انہوں نے کہا کہ ڈیتھ مارکیٹ ، بانڈ ز مارکیٹ اور کمیوڈٹی مارکیٹس کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں فنائنسنگ کی نئی پروڈکٹس کی مانٹرینگ کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی گئ ہے جو وقتاًفوقتاً اس کا جائزہ لے گی اور اس میں بہتری کے لیے کام کرے گی۔