تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایل پی جی قیمت میں اضافے کے باعث فروخت میں30 فیصد تک کمی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے باعث فروخت کا حجم تیس فیصد تک کم ہو گیا۔یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیرمین عبدالہادی خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں پرڈیوسرز کی جانب سے اضافے کے باعث جنوری سے ایل پی جی کی ادرآمدبھی رک گئی ہے جبکہ1400 ٹن کی ملکی پیداوار بھی سرپلس ہو گئی ہے۔ عبدالہادی خان نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث ڈسٹری بیوٹرز کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیداواری کمپنیوں کی جانب سے قیمت میں کمی سے ہی فروخت اور مکمل کاروبار پر اچھے اثرات پڑ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.