29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈیوس کپ ٹینس :پاکستان کو ہانگ کانگ پر دوایک کی سبقت حاصل
جنگ نیوز -
ہانگ کانگ . . . . . ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو ہانگ کانگ پر دو ایک کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ ہانگ کانگ میں جاری ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے ایشیا اوشینیا گروپ ٹو کے ڈبلز ایونٹ ٹائی میں اعصام الحق اور عقیل خان پر مبنی پاکستانی جوڑی نے ہانک کانگ کے جوناتھن چو اور وین وائک پر مشتمل پیئرکو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔ پاک جوڑی کی جیت کا اسکور سات چھ، چھ چار اور چھ چار رہا۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان کو ہانگ کانگ پر دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔