29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا تجارت میں یکطرفہ مراعات پر رضامند ہوگیا، وزارت تجارت
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . امریکا کی2011 کی تجارتی پالیسی میں تجویز کیا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو ہیٹی کی طرح تجارتی رعاتیں دی جائیں ۔وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق امریکا کی تجارتی پالیسی میں یہ تجویز ، وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کی درخواست پر شامل کی گئی ہے۔ مخدوم امین فہیم نے گزشتہ سال ستمبر میں سیلاب کے بعد ہیٹی کی طرح تجارتی رعایتیں دینے کی درخواست کی تھی۔ امریکا نئی تجارتی پالیسی2011 میں کانگریس کو تجویز کیا گیا ہے کہ ہیٹی کی پاکستان کے لیے بھی تجارتی رعایتیں دی جائیں۔ اس طرح سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔