تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سعودی عرب میں مظاہروں اور مارچ پر پابندی عائد

جنگ نیوز -
ریاض . . . . . سعودی عرب میں شیعہ کمیونٹی کی جانب سے مظاہرے کے بعد پورے ملک میں احتجاج اور مارچ کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ سعودی نیوز چینل کے مطابق وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے سے روکنے کیلئے تمام ذرائع استعمال کیے جائیں گے ۔ مشرقی علاقے میں شیعہ کمیونٹی کی جانب سے مظاہرے کے بعد وزارت داخلہ کی طرف سے یہ انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں کسی بھی قسم کے مظاہرے اور مارچ کرنے پر بھی پابندی لگادی ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.