تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا کی صورتحال مسلسل خراب ، جھڑپوں میں مزید تیس افراد ہلاک

جنگ نیوز -
تریپولی/زاویہ . . . . . لیبیا کے شہر راس لانوف سمیت کئی مقامات پر قذافی کی حامیوں فورسز کو مخالفین کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔زاویہ میں تازہ جھڑپوں کے دوران مزید تیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ راس لانوف پر مخالفین کا قبضہ برقرار ہے ۔ ادھر برطانوی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ فوج کی بلیک واچ بٹالین کو لیبیا کے عوام کی مدد کیلئے چوبیس گھنٹے کے نوٹس پر اسٹینڈ بائے کردیا گیا ہے ۔ راس لانوف شہر سے موصول ہونیوالی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے ادھر سے ادھر بھاگ رہے ہیں ۔ یہاں قذافی کے حامیوں کو پسپائی ہوئی اور مخالفین فتح کا جشن منارہے ہیں ۔ الزاویہ شہر میں بھی صورتحال مسلسل خراب ہے ۔ مخالفین ، کرنل قذافی کو اقتدار کی کرسی سے ہٹانے کیلئے مسلسل جانیں دے رہے ہیں ۔ مختلف مقامات پر جھڑپوں کے دوران کئی لوگ مارے جاچکے ہیں ۔ زخمی ہونیوالے مخالفین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قذافی کے حامیوں کو پسپا کرنے کے بعد اب وہ طرابلس کی طرف مارچ کریں گے ۔ عالمی رہ نماؤں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ پورے لیبیا میں خانہ جنگی شروع ہوگئی تو قابو پانا مشکل ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.