29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی،جمعہ گوٹھ دھماکا،جئے سندھ متحدہ محاذ کے4 کارکن زیر حراست
جنگ نیوز -
کراچی . . . خورشید عباسی. . . ابراہیم حیدری کے علاقے جمعہ گوٹھ میں ایک مکان میں ہونیوالے بم دھماکے کے سلسلے میں پولیس نے جئے سندھ متحدہ محاذ کے چار کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے ،جن میں سے دو صدر الدین اور اسمعیل کولاچی زخمی حالت میں ہیں، واضح رہے کہ بم دھماکے کے دوران مکان زمین بوس ہوگیا تھا اور جئے سندھ کا ایک کارکن ذوالفقار کولاچی کی لاش موقع سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق مکان سے جئے سندھ متحدہ محاذ کے سربراہ شفیع برفت کی تصاویر اورتنظیمی لٹریچر بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے سندھ لبریشن آرمی نامی تنظیم بنا رکھی ہے، جو کراچی سمیت سندھ بھر میں ریلوے ٹریک میں بم دھماکوں میں ملوث رہی ہے۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔