29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یونی فکیشن بلاک کے ارکان کی شہباز شریف سے ملاقات
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پنجاب اسمبلی میں یونی فکیشن بلاک کے ارکان نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی تاہم وزیراعلیٰ کی جانب سے کابینہ میں شمولیت کی پیشکش مسترد کردی،ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں یونی فکیشن بلاک کے ڈاکٹر طاہر علی جاوید ،میاں عطا مانیکا اور ارکان کے ساتھ ذوالفقارکھوسہ اور سینیٹرپرویز رشید بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے یونی فکیشن بلاک کو وزارتوں کی پیش کش کی اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ یونی فکیشن بلاک صوبائی کابینہ کا حصہ بنے تاہم یونی فکیشن بلاک نے کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کابینہ میں شامل ہوئے بغیرحکومت کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔