29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رحمان ملک بھی وقت آنے پر بیگ اٹھا کربیرون ملک چل دینگے،راناثنا
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ رحمان ملک کے بچے اوراثاثے بیرون ملک ہیں اوروقت آنے پر شوکت عزیز کی طرح وہ بھی بیگ اٹھاکربیرون ملک چل دینگے۔ صنعتکاروں کے مسائل حل نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ بھی انکے احتجاج میں شامل ہوجائینگے۔پنجاب اسمبلی میں آ ل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ایسوسی ایشن کے وفدسے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ رحمان ملک نے ویزے دیکر پورے ملک میں بلیک واٹرپھیلادئیے ہیں ، انھیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پنجاب میں طالبان کے کیمپ ثابت کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صنعتکاروں کے مسائل لے کروزیراعظم کے پاس جائیں گے،اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو خود بھی تاجروں کے ساتھ مل کر احتجاج کرینگے۔