29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آیت اللہ محمد علی الحکیم پاکستان سے والہانہ لگاوٴ رکھتے تھے،آغا حامد موسوی
جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . . . قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے آیت اللہ محمد علی الحکیم کے سانحہ ارتحال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آیت اللہ العظمیٰ سید محمد علی الحکیم کی رحلت کو عالم اسلام کیلئے عظیم سانحہ قراردیتے ہوئے اتوار 6مارچ کو ”یوم ترحیم“ منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی علمی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آقای محمد علی الحکیم ایک بلند پایہ علمی شخصیت اور بہترین دوست تھے جن کی وفات سے علمی دنیا میں پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہوسکتا۔مرحوم نے 1966ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔