29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لال مسجد اورجامعہ حفصہ میں کوئی شہادتیں نہیں ہوئیں،راشد قریشی
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی نے کہا ہے کہ لال مسجد اورجامعہ حفصہ میں کوئی شہادتیں نہیں ہوئیں یہ افواہیں پرویز مشرف کو بدنام کرنے کے لئے پھیلائی گئیں۔ لاہورمیں پرویز مشرف فاؤنڈیشن کے قیام کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے راشد قریشی کا کہناتھا کہ پرویز مشرف کے بارے میں جس تواتر سے جھوٹ بولاگیاہے وہ افسانوی لگتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف فاؤنڈیشن غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہے جس کامقصد سیلاب زدگان اورقدرتی آفات سے متاثرہ افرادکی امدادکرنا ہے تنظیم کی سربراہ بیگم صہبا مشرف ہونگی ۔ راشد قریشی نے یہ بھی کہا کہ لاپتہ افراد وہ تھے جو جہاد کیلئے افغانستان گئے، وہاں مارے گئے یاگرفتارہوگئے۔