29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کترینہ بور لیکن پکانے میں ماہر ہے، ارشد وارثی
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . کترینہ کیف کی خوبصورتی اپنی جگہ، لیکن وہ پکاتی بہت ہے،بالی وڈ باربی کے بارے میں یہ کہنا ہے بالی وڈ اسٹار ارشد وارثی کا،ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف انتہائی بور خاتون ہیں اور پکانے میں ایسی ماہر ہیں کہ ان کے ہاتھ میں اگر کیری دی جائے تو وہ پک کر آم بن جائے گا، اگر انگور ہوئے تواس کی شراب بن جابا یقینی ہے، کترینہ کے بارے میں ان خیالات کا اظہار ارشد وارثی نے اپنے ٹوئٹر اکائنٹ پر کیا ہے۔ فلموں میں بے ساختہ کامیڈی کے ماہر ارشد وارثی کا یہ بیان ان کی سینس آف ہیومر کا کمال تو ہے لیکن کترینہ اس بارے میں کیا کہتی ہیں اس کا کریں انتظار۔