تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بیرون ملک اثاثوں والے سیاستدانوں پر پابندی عائد کی جائے، فضل کریم

جنگ نیوز -
میانوالی . . . . . . سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرون ملک دولت رکھنے والے سیاست دانوں کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرے۔میانوالی میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ طالبان پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرسکتے اور اپنے ملک کو اپنی آنکھوں کے سامنے جلتا نہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس جن لوگوں کو بم دھماکوں کے لئے رقوم دیتا تھا ان کے نام سامنے لائے جائیں۔صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ جو حکمران اپنی قائد کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکے وہ عام آدمی کو کیا انصاف دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.