29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا میں قذافی کی حامی فورسز اورمخالفین میں جھڑپیں جاری
جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا میں قذافی کی حامی فورسز اورمخالفین میں جھڑپیں جاری ہیں۔ حکومت اورباغیوں کے زاویہ ،بریجا، راس لانوف اوربن جواد پرقبضے کے دعوے۔لڑائی میں متعددافرادکی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔لیبیا کے شہروں زاویہ، بریجا، راس لانوف اوربن جواد میں حکومت کی حامی فورسزاورمخالفین میں جھڑپیں اوردونوں جانب سے متعدد افرادکی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ان شہروں میں عمارتیں ملبے کاڈھیربن گئی ہیں۔زاویہ میں شدید لڑائی کے بعدباغیوں کاکنٹرول ہے۔جنھوں نے مساجد کی چھتوں اورکئی عمارتوں پرمشین گنیں نصب کردی ہیں۔راس لانوف میں مخالفین نے ایک جنگی طیارہ مارگرانے کادعویٰ کیا ہے جس میں سواردوپائلٹ مارے گئے ہیں ۔باغیوں کاکہنا ہے کہ بن جواد پربھی ان کاقبضہ ہوگیا ہے اوراب وہ قذافی کے آبائی علاقے سرطے کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں لیکن وہ خون خرابے سے بچنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے وہاں داخل ہوں گے۔بن غازی میں گزشتہ روزفورسزکے حملے میں تباہ ہونے والے اسلحہ ڈپوکی فوٹیج منظر عام پرآگئی ہیں۔جن میں جلتے ہوئے ٹرک، جیبیں اوردیگرگاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔حملے میں انیس افرادہلاک ہوئے تھے۔اس صورت حال میں لیبیا کے نائب وزیر خارجہ خالدقائم نے طرابلس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ زاویہ پر معمر قذافی کی سیکیورٹی فورسز کا کنٹرول ہے،،شہرمیں مکمل امن قائم ہے اورپیرتک زندگی معمول پرآجائیگی۔ جبکہ معمر قذافی کی حکومت نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل امرموسیٰ سے ٹیلے فونک رابطہ کرکے تنظیم کے اجلاس میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔عرب لیگ نے لیبیا میں مظاہرین کے قتل عام کے بعدعوامی مطالبات پورے ہونے تک لیبیاکو تنظیم کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے۔