تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بحرین،یمن، الجیریا اورمصرمیں بھی مظاہرے جاری

جنگ نیوز -
بحرین،یمن، الجیریا اورمصرمیں بھی مظاہرے جاری

مناما…بحرین،یمن، الجیریا اورمصرمیں بھی مظاہرے جاری ہیں۔بحرین کے دارالحکومت مناما کاپرل اسکوائر ایک مرتبہ پھر مظاہرین کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ہفتے کی رات کوہزاروں افرادمارچ کرتے ہوئے پرل اسکوائرپر جمع ہوئے۔ان میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔مظاہرین حکومت کے خاتمے کامطالبہ کررہے تھے۔یمن میں بھی حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ۔تاہم صدر علی عبداللہ صالح نے ایک مرتبہ پھرکہا ہے کہ وہ2013تک اقتدارمیں رہ کر اپنی صدارت کی مدت پوری کریں گے۔ایک بیان میں ان کا کہنا ہے تبدیلی مظاہروں اورہنگاموں سے نہیں الیکشن سے آنا چاہیے۔الجزائر میں حکومت کے خلاف تحریک زورپکڑرہی ہے۔دارالحکومت میں اپوزیشن جماعتوں اورسول سوسائٹی کی جانب سے تین مقامات پرمظاہرے کیے گئے جن میں صدر عبدالعزیزبوتفلیکہ سے اقتدارچھوڑنے کامطالبہ کیا گیا۔مصر میں بھی مظاہروں کاسلسلہ تھما نہیں ہے۔اسکندریہ میں سیکڑوں افرادنے ریاست کے سیکیورٹی ہیڈکوارٹر پرحملہ کیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اورمظاہرین میں جھڑپ بھی ہوئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.