تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فٹبال میں گول لائن ٹیکنالوجی کے نفاذکیلئے بحث جاری

جنگ نیوز -
فٹبال میں گول لائن ٹیکنالوجی کے نفاذکیلئے بحث جاری

ویلز…فٹ بال میں گول لائن ٹیکنالوجی سسٹم متعارف کرانے کے حالیہ تجربات کا جائزہ لینے کے لیے ویلز میں فیفا، یوئیفا اور آئی ایف اے بی حکام کا ایک اجلاس ہوا ہے جس میں نئی تکنیک کا نفاذ پر غور کیا گیا،کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی طرح فٹ بال میں بھی جدید ٹیکنک کا سہارا لیتے ہوئے گول لائن ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر غور جاری ہے،،فیفا کے صدر سیپ بلاٹر 2014 کے ورلڈ کپ میں ہائی ٹیکنالوجی سسٹم کے خواہش مند ہیں ، ویلز میں انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ کو فیفا جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ پر راضی کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،آئی ایف اے بی نے ایک سال قبل اس سسٹم کو مسترد کر دیا تھا۔فیفا کے مطابق جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل گول لائن سسٹمز کے دس تجربات کیے جا چکے ہیں اور آئندہ میچز میں اس کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں شریک یوئیفا حکام نے جدید ٹیکنالوجی کے بجائے گول لائن پر میچ آفیشلز کھڑے کرنے کا مطالبہ کیا ہے،گول لائن ٹیکنالوجی کو اپنانے یا مسترد کرنے کا حتمی فیصلہ فیفا اور آئی ایف اے بی کے اگلے سال لندن میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.