تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ پاور بوٹ چیمپئن شپ کا قطر میں آغاز

جنگ نیوز -
ورلڈ پاور بوٹ چیمپئن شپ کا قطر میں آغاز

دوہا…ورلڈ پاور بوٹ چیمپئن شپ کا قطر کے خوبصورت سمندر میں آغاز ہو گیا ہے جہاں امریکا کے جے پرائس پہلے مرحلے میں فاتح رہے ۔عالمی چیمپئن Sami Selioکو بوٹ خراب ہونے کے باعث تیسری پوزیشن پر گزارا کرنا پڑا۔قطر کے کھلے سمندر میں ہلکی دھوپ اور ٹھنڈی ہواؤں میں ورلڈ پاور بوٹ چیمپئن شپ کا افتتاحی مرحلہ شروع ہوا تو عالمی نمبر ایک فن لینڈ کے Sami Selio کی بوٹ ابتدا میں سب سے آگے نظر آئی ۔Sami Selio کو اس وقت فتح دور ہوتی ہوئی محسوس ہوئی جب بدقسمتی سے ان کی بوٹ کا انجن کچھ دیر کے لیے بند ہوگیا۔اس مرحلے پر ٹیم قطر میں شامل امریکا کے جے پرائس نے پیش قدمی کرتے ہوئے بیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔انہی کی ٹیم میں شامل ایلکس کاریلا نے ریس کا اختتام دوسری پوزیشن کے ساتھ کیا،Sami Selio نے انجن میں خرابی کے باوجود ہار نہ مانی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ،


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.