29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں اسپین نے بیلجیم کو شکست دیدی
جنگ نیوز -
ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں اسپین نے بیلجیم کو شکست دیدی
برسلز…ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں اسپین نے بیلجیم کو شکست دیدی، تو دفاعی چیمپئن سربیا، بھارت کیخلاف برتری لینے میں کامیاب اور آسٹریا نے فرانس کو ڈبلز مقابلے میں ہرا دیا۔ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے سلسلے میں اسپین نے بیلجیم کو ابتدائی تینوں میچز میں شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی، گزشتہ روز رافیال نڈال اور فرنینڈو ورڈیسکو نے سنگلز کے میچز جیت کر اسپین کو دو صفر کی برتری دلائی تھی، اورپھر ڈبلز میں فلپایانو لوپیز اور ورڈیسکو پر مشتمل جوڑی نے بیلجیم کی جوڑی کو سات چھ،، چھ چار اور چھ تین سے ہرا دیا،دوسری جانب بھارت میں ہونے والی ٹائی میں دفاعی چیمپئن نے ڈبلز کا مقابلہ جیت کر دو ایک کی برتری حاصل کرلی ہے،جس کے ریورس سنگلز آج کھیلے جائیں گے،ویانا میں آسٹریا اور فرانس کے درمیان مقابلے میں میزبان ملک نے ڈبلز میں کامیابی حاصل کرکے فرانس کی برتری کو کم کرکے مقابلہ دو ایک کردیا ہے، ڈبلز میں آسڑیا کی جوڑی اولیور ماراچ اور جورگن ملزر نے فرانسیسی جوڑی مائیکل لوڈرا اور جولین بینیٹو کو چھ چار،، تین چھ،، چھ تین اورچھ چار سے شکست دی۔