29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
انگلش پریمیر لیگ ،ویسٹ بروم نے برمنگھم کو 3-1 سے شکست دیدی
جنگ نیوز -
انگلش پریمیر لیگ ،ویسٹ بروم نے برمنگھم کو 3-1 سے شکست دیدی
برمنگھم…انگلش پریمیر لیگ میں ویسٹ بروم نے برمنگھم کو تین،ایک سے شکست دے دی۔ توویسٹ ہیم نے اسٹوک کو تین، صفر سے زیر کیا اور آرسنل کا مقابلہ سندرلینڈ کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔انگلش پریمیئر لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود آرسنل کا سندرلینڈ کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا،ٹاپ تھری ٹیم مانچسٹر سٹی نے ویگان کو ایک ، صفر سے ہرایا،ویسٹ ہیم کی ٹیم اسٹوک کو تین ، صفر سے پچھاڑتے ہوئے مسلسل دوسرا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن سے تین درجے اوپر آ گئی ،ادھر ویسٹ بروم نے بھی برمنگھم کو بے بس کرتے ہوئے میچ تین، ایک سے اپنے نام کیا،بولٹن کو آسٹن ویلا کے خلاف تین، دو اور فلہم کو بلیک برن پر تین، دو کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی۔ ایورٹن نے بھی نیو کاسل کے خلاف دو، ایک سے کامیابی اسکور کی، انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ ساٹھ پوائنٹس کے ساتھ بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے ۔