تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہوں،معمر قذافی

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا کے رہنمامعمر قذافی کا کہنا ہے کہ لیبیا میں جاری بدامنی کی اقوام متحدہ یا افریقی یونین تفتیش کرے۔ایک فرانسیسی جریدے کو انٹرویو میں معمر قذافی نے کہاکہ لیبیا میں جاری بدامنی سے متعلق اقوام متحدہ یا افریقین یونین کا کمیشن تفتیش کرے،کمیشن سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ اگر فرانس کمیشن کی سربراہی کرے تووہ اس کی حمایت کریں گے۔قذافی نے خدشہ ظاہرکیاکہ لیبیا میں بدامنی سے بحیرہ روم کے خطے میں اسلامی جہاد کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑرہے ہیں ،عالمی برادری کی جانب سے مدد نہ ملنے پر مایوسی ہوئی ہے،انھوں نے کہاکہ اگر لیبیا میں مخالفین جیت گئے تو بڑی تعداد میں مہاجرین یورپ منتقل ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.