تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی:پولیس ٹریننگ سینٹر میں کانسٹیبل کی فائرنگ ،ایک اہلکار ہلاک ،5زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹرمیں پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکاراپنی ڈیوٹی تبدیل کررہے تھے ۔ اس دوران معمولی نوک جھونک کے بعد مبینہ طور پرنشے کی حالت میں پولیس کانسٹیبل فاروق نے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طورپرسول اسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ راستے میں ہی پولیس کانسٹیبل محمد یونس جاں بحق ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک اور پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.