29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھارت میں روبوٹ کی مدد سے کامیاب ہارٹ سرجری
جنگ نیوز -
چنئی… بھارت کے شہر چنئی میں روبوٹ کی مدد سے کامیاب ہارٹ سرجری کرلی گئی۔بھارت کے شہر چنائے میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر روی کمار نے میڈیا کو بتایاکہ روبوٹ کی مدد سے 23سالہ ٹیکسی ڈرائیور وجے کانتھ کے دل کے 2 والوز تبدیل کیے گئے ہیں ،انھوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا کی تاریخ میں یہ دل کا پہلا آپریشن ہے جس میں روبوٹ سے مدد لی گئی۔انھوں نے بتایا کہ مریض کو سرجری سے قبل سانس لینے میں مشکل ہوتی تھی جو آپریشن کے بعد دورہوگئی ہے۔ڈاکٹر روی کمار کا کہناتھاکہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہارٹ سرجری میڈیکل سائنس کی دنیا میں اہم پیش رفت ہے، روایتی طریقے سے آپریشن کی بجائے روبوٹ کے ذریعے سرجری سے مریض جلد صحت یاب ہوگا۔اس ہارٹ سرجری کے لیے استعمال ہونے والا روبوٹ امریکا میں تیار کیاگیا ہے۔