29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پیرس فیشن ویک تمام تررعنائیوں کے ساتھ جاری
جنگ نیوز -
پیرس…عالمی فیشن میں نئی جہتیں متعارف کرواتا ہوا پیرس فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ ماڈلزنے ریمپ پردیدہ زیب ملبوسات سے رنگ ہی رنگ بکھیر دیے۔معروف ڈیزائنر سونیا راکیل جو ملبوسات کی ڈیزائننگ میں شوخ رنگوں کے استعمال کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں، اس شو میں بھی انھوں نے اپنی انفرادیت برقراررکھی اوران کے تیار کردہ ملبوسات پہنے ماڈل جب ریمپ پر آئیں تو گویا ہر سمت پھول ہی پھول کھل اٹھے۔