تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلنٹن کی شادی پر یادگاری سکہ جاری

جنگ نیوز -
لندن…شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کے سلسلے میں شاہی ٹکسال نے یادگاری سکہ جاری کر دیا۔شہزادہ ولیم اور ان کی پری پیکر منگیتر کیٹ میڈلٹن کی شادی میں چند ہی ہفتے رہ گئے ہیں اور برطانوی عوام بے صبری سے اس تاریخی موقع کاا نتظار کر رہے ہیں، شاہی شادی کے سلسلے میں برطانیہ کی شاہی ٹکسال نے حسب روایت چاندی کا خوبصورت سکہ بھی ڈھال لیاہے، ملکہ برطانیہ ، شہزادہ ولیم اور حکومت اس سکے کے ڈیزائن کی پہلے ہی منظوری دے چکے تھے۔5 پاؤنڈ مالیت کا یہ سکہ شائقین کو 9.99 پاؤنڈ کا پڑے گا۔16 مارچ کو پریوی کونسل کی منظوری کے بعدچاندی کے اس سکے کو باضابطہ فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.