تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہنگو میں سرچ آپریشن ، 5 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -
ہنگو…ہنگو میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ برامد کرکے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی پی او ہنگو عبدالرشیدخان کے مطابق دو روز پہلے بائی پاس روڈ پر خود کش دھماکے کے بعد سے ہنگو کے علاقے حیات آباد میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ آج صبح پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 4 سب مشین گنیں ، 2 بندوقیں ، 4 پستول اور سیکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ ڈی پی او کے مطابق شدت پسند عناصر کے خلاف سرچ آپریشن بدستور جاری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.