29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بارہ پاکستانی طلبہ لیبیا سے اسلام آباد پہنچ گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد… لیبیاسے 12پاکستانی طلبہ نجی ایرلائن کے ذریعے طرابلس سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گئے ۔لیبیا میں جاری مظاہروں کے بعد لیبیا کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے ،لیبیا میں تعلیم حاصل کرنے والے 12 طلبہ نجی ایرلائن کے ذریعے طرابلس سے براستہ دبئی رات گئے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے ،جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے ان طلبہ کا کہناتھاکہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے کی ان کی وطن واپسی کے لیے کچھ نہیں کیا ۔