29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکی فضائیہ نے خفیہ مشن پر پہلاتجرباتی خلائی جہازخلامیں بھیج دیا
جنگ نیوز -
نیویارک…امریکی فضائیہ نے ایک خفیہ مشن پر مکمل طورپر خود کار پہلا تجرباتی خلائی جہاز خلا میں بھیج دیا ہے۔بغیر پائلٹ کا یہ خلائی جہازجس کا نام ایکس -37بی ہے ، ہفتے کے روز اٹلس فائیو راکٹ کے ذریعے کیلی فورنیا کے مرکز سے خلا میں بھیجاگیا۔یہ خلائی جہاز نومیٹر لمبا ہے اور خلائی شٹل کی ایک ننھی سی نقل دکھائی دیتا ہے۔ یہ زمین کے مدار میں 270 دنوں تک رہ سکتا ہے ۔امریکی ایرفورس کے مطابق اس کے ذریعے خلائی جہازوں اورمصنوعی سیاروں کی مرمت اور دیکھ بھال کاکام لیا جائے گا۔۔یہ ایکس -37بی کا دوسرا مشن ہے ۔ جب کہ پہلی بار اسے اپریل 2010 میں خلا میں بھیجا گیاتھا اور دسمبر میں زمین پر واپس اتار لیا گیاتھا۔اسے ابتدائی طورپر امریکی خلائی ادارے ناسا نے تیار کیاتھا ، لیکن بعد میں اسے فوج کے کنٹرول میں دے دیا گیا۔