29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کے متعدد علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…گلگت بلتستان میں موسم بدستور آبر آلود ہے ۔ بعض علاقوں میں کئی روزسے جاری بارشوں اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا ۔مانسہرہ میں تین روز تک بارش اور برف باری کے بعد موسم صاف ہے ۔ تاہم شاہراہ کاغان آج 33 ویں روز بھی بند ہے جس کی وجہ سے علاقے میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ آزادکشمیر کے علاقے مظفرآباد میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا اور دھوپ نکل آئی ہے۔ تاہم کچھ علاقوں میں موسم آج بھی جزوی طور پر ابر آلود ہے ۔ سوات ، شانگلہ ، اور گردونواح میں پانچ روز تک مسلسل بارش اور برفباری کے بعد آج موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ علاقے کے لوگ کئی روز بعد نکلنے والی دھوپ سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ گلگت بلتستان کے اضلاع اسکردو اور گھانچے میں ابر آلود موسم کی وجہ سے فضائی رابطہ گیارہ روز سے معطل ہے ۔ بالائی علاقوں میں حالیہ برف باری کے سبب نشیبی علاقوں کی طرف جانے والی سڑکیں بھی بند ہیں ۔