تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فلم ’دم مارو دم ‘کے آئٹم سونگ میں ابھیشک بچن کی آواز کا جادو

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…با لی وڈ اسٹار ابھیشک بچن نے اداکاری کے بعد ایک نیا تجربہ کر تے ہو ئے فلموں میں اپنی آواز کا استعما ل بھی شروع کر دیاہے۔خبر یہ ہے کہ ابھیشک بچن نے فلم دم مارو دم کے آئٹم سونگDum Maro Dum میں اپنی آواز کا جادو جگایاہے۔میوزک ڈائیریکٹر پریتم کے کمپوز کردہ اس آئٹم سانگ میں دبنگ کی منی اور تیس مار خان کی شیلا سے مقابلے کیلئے اوم شانتی اوم گرل دپیکا پڈوکون میدان میں اتر رہی ہیں۔ ابھیشک نے اس آئٹم سانگ میں اپنی آوازکے ساتھ ساتھ ایک پولیس افسر کا کر دار بھی نبھایا ہے۔ Rohan Sippyکے زیرِ ہدایت بننے والی اس فلم کو اپریل کے مہینے میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.