29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تھائی لینڈ : 2 لاکھ ڈبوں سے تخلیق کر دہ تھائی پارلیمنٹ کا ماڈل
جنگ نیوز -
بنکاک…سی ایم ڈی…تھائی لینڈ کے نو جوان طالبعلموں نے اپنی پارلیمنٹ سے محبت کا اظہا ر کر تے ہو ئے 2 لاکھ کھانوں کے ڈبوں (Food Cans)کی مدد سے اس کا ایک دلچسپ ما ڈل تیا ر کیا ہے۔اس ماڈل کو ایک ہی سائز کے ڈبوں کو ایک دوسرے کے اوپررکھ کرمکمل کیا گیا ہے جس کی تیاری میں کسی مشین کے بجائے صرف اورصرف ہاتھوں کا استعما ل کیا گیا ہے۔ اس ماڈل کو جاری ایک نمائش میں بھی پیش کیا گیا جہاں آنے والے افراد سے ان طا لبعلموں نے اپنے اس کارنامے پر خوب دا د وصول کی۔