29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
علاج کے لئے مالی مدد کی جائے ، پشاور کے معذور نوجوان کی اپیل
جنگ نیوز -
پشاور…ہوائی گولی کانشانہ بن کر معذور ہونے والے گلبہار پشاور کے رہائشی نے حکومت سے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی ہے ۔ گلبہارپشاور کا اکیس سالہ نوجوان عامر خان چار ماہ قبل بڈھ بیر میں ہوائی گولی سے زخمی ہوگیا تھا۔ عامر کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی ۔جس سے وہ اب چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔ عامر خان گدھا گاڑی چلاکر گھر کا چولہا گرم رکھتا تھا ۔ اس کی معذوری کے بعد گھر میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔ عامر کے مطابق کچھ عرصہ تک سرکاری اسپتال میں مفت علاج ہوتا رہا۔ تاہم اب اسپتال والوں نے بھی جواب دیا ہے ۔ سرجری کے لیے ساٹھ ہزار روپے ضرورت ہے جبکہ اس کے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہیں ہے ۔عامر نے حکومت اور مخیر لوگوں سے انسانی بنیادوں پرمدد کی اپیل کی ہے۔