تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قبائلی علاقوں میں320اسکولوں کو تباہ کیا گیا، ڈی ایم اے

جنگ نیوز -
پشاور…ڈائریکٹر جنرل فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ارشد خان نے کہا ہے کہ شدت پسندوں نے قبائلی علاقوں میں تین سو بیس اسکولوں کو تباہ کیا ہے ۔ پشاورمیں جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ارشد خان نے بتایاکہ شدت پسندوں نے قبائلی علاقوں میں تین سو بیس اسکولوں کو تباہ کیا باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران ایک ہزار اسی مکانات تباہ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے لئے تین ارب دس کروڑ روپے کی امداد دی ہے دونوں ایجنسیوں میں تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو چار لاکھ جبکہ جزوی نقصان پہنچنے والے مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ار شد خان نے بتایا کہ متاثرین کو اپریل میں ادائیگی شروع کی جائے گی۔ارشد خان نے بتایاکہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے اسی ہزار متاثرہ خاندان اپنے علاقوں کو واپس جاچکے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.