29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سوئس آرٹسٹ نے20ہزار سگریٹ کے فلٹرز سے پورٹریٹ تیار کر لیا
جنگ نیوز -
زیورخ…سی ایم ڈی…ایک سوئس آرٹسٹ نے سگریٹ کے فلٹرز کو بطورِآرٹ میڈیم استعما ل کر تے ہو ئے ان کی مدد سے ایک فرانسیسی گلوکار کا پورٹریٹ تیار کیا ہے۔عام طور پر لوگ سگریٹ نوشی کے بعد اس کا فلٹر پھینک دیتے ہیں جنھیں یہ آرٹسٹ جمع کر کے پورٹریٹس بنا تا ہے۔اس پورٹریٹ کی تیاری میں 20ہزار سگریٹ کے فلٹرزکا استعما ل کیا گیا ہے جو اس پورٹریٹ پر لگنے سے قبل بالکل ناکارہ تھے تاہم اب اس پورٹریٹ میں لگنے کے بعد یہ اہمیت کے حامل ہو گئے ہیں۔