تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ: انگلش ٹیم پروٹیزکو بڑا ہدف دینے میں ناکام ،171پر آل آؤٹ

جنگ نیوز -
چنئی…ورلڈ کپ2011 میں کے گروپ بی کے اہم میچ میں انگلش ٹیم چھیالیسویں اوور میں 171رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ چدم برم اسٹیڈیم چنئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلش کپتان اسٹروس نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،لیکن لگتا ہے کہ آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست انگلش بلے بازوں کے اعصا ب پر سوار ہوگئی ہے ۔انگلش اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں ہوا، پانچویں اوور میں کپتان اسٹروس سمیت 3چوٹی کے بلے باز صرف 15کے مجموعے پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس موقع پر ٹروٹ) (52اور روی بوپارہ) (60نے ٹیم کا اسکور 114رنز تک پہنچادیا، جہاں ٹروٹ بوپارہ کا ساتھ چھوڑ گئے۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے اور پوری ٹیم 45.4اوورز میں 171رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اسپنر عمران طاہر نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چار انگلش پلیئر کو آؤٹ کیا، جبکہ پیٹرسن نے تین کھلاڑی شکار کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.