تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بیشتر بالائی علاقوں میں موسم صاف ،چترال شاہراہ نہ کھولنے پر احتجاج

جنگ نیوز -
اسکردو . . . . . گلگت بلتستان میں موسم بدستور آبر آلود ہے ، بعض علاقوں میں کئی روزسے جاری بارشوں اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا ۔ دیر بالا میں چترال شاہراہ کو اب تک نہ کھولنے پر لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مانسہرہ میں تین روز تک بارش اور برف باری کے بعد موسم صاف ہے ۔ تاہم شاہراہ کاغان آج33 ویں روز بھی بندہے جس کی وجہ سے علاقے میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ آزادکشمیر کے علاقے مظفرآباد میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رک گیا اور دھوپ نکل آئی ہے۔ تاہم کچھ علاقوں میں موسم آج بھی جزوی طور پر ابر آلودہے ۔دیر بالا میں برف باری کی وجہ سے بند ہونے والی چترال شاہراہ کو اب تک نہ کھولنے پر مقامی لوگوں نے دھرنا دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گیارہ روز سے شاہراہ کی بندش کے سبب انہیں پریشانی کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب ہائی وے اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو کھولتے ہیں لیکن برف باری کی وجہ سے دوبارہ بند ہوجاتی ہے ۔ ادھر سوات ، شانگلہ اور گردونواح میں پانچ روز تک مسلسل بارش اور برف باری کے بعد آج موسم صاف ہوگیا ہے ۔ علاقے کے لوگ کئی روز بعد نکلنے والی دھوپ سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ گلگت بلتستان کے اضلاع اسکردو اور گھانچے میں ابر آلود موسم کی وجہ سے فضائی رابطہ گیارہ روز سے معطل ہے ۔ بالائی علاقوں میں حالیہ برف باری کے سبب نشیبی علاقوں کی طرف جانیوالی سڑکیں بھی بند ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.